تعلیمی اداروںمیں کل آخری چھٹی،یکم اگست سے تمام سکول کھل جائیں گے

ہفتہ 30 جولائی 2022 19:14

تعلیمی اداروںمیں کل آخری چھٹی،یکم اگست سے تمام سکول کھل جائیں گے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2022ء) تعلیمی اداروںمیں کل آخری چھٹی،یکم اگست سے تمام سکول کھل جائیں گے ۔تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا کل 31جولائی آخری دن جبکہ یکم اگست پیر سے جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اور نجی سکول کھل جائیں گے جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا آج31جولائی آخری چھٹی اور یکم اگست کو سکول کھل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں