پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے

منگل 5 مارچ 2024 21:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ان کی چوتھی برسی 6 مارچ بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شوبز کی دنیا میں راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان کی عمرقہقہے بکھیرتے گزری اداکارامان اللہ نے کامیڈین کے طور پر پوری دنیا میں شہرت پائی،وہ مختلف لوگوں کی آوازوں کی نقالی کے بھی ماہر تھے۔

امان اللہ خان 1950 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔ا مان اللہ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔امان اللہ خان کا شمار پاکستان کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا ان کو اعزاز حاصل رہا کہ انہوں نے لگا تار 860 دن لائیو تھیٹر پر پرفارمنس دی۔ جب کہ حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نواز۔امان اللہ خان 6 مارچ 2020ء کو اپنے مداحوں کو اداس کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں