پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی بارہویں برسی 11مارچ کو منائی جائے گی

جمعہ 8 مارچ 2024 22:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی بارہویں برسی 11مارچ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے والی طاہرہ واسطی80کی دہائی میںپی ٹی وی کی صف اوًّل کی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں،ان کے مشہور ڈراموںمیں افشاں،جانگلوس،دلدل،کشکول شامل ہیں،انہیں پی ٹی وی کے مشہور تاریخی ڈرامے آخری چٹان میںملکہ ازابیل کے کردار سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔طاہرہ واسطی گیارہ مارچ2012ء کومختصر علالت کے بعد 68برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،ان کے مختلف ڈراموں میںنبھائے جانے والے کرداران کے پرستاروں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں