ملک کے معروف مزاحیہ اداکار مستانہ کی بارہویں برسی11اپریل کو منائی جائے گی

جمعہ 5 اپریل 2024 20:24

ملک کے معروف مزاحیہ اداکار مستانہ کی بارہویں برسی11اپریل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) ملک کے معروف مزاحیہ اداکار مستانہ کی بارہویںبرسی11اپریل کو منائی جائے گی ۔مستانہ نے ٹی وی، سٹیج اور تھیٹر پر سینکڑوں ڈراموں میں یاد گار مزاحیہ کردار ادا کئے ان کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا جبکہ انہیں بہترین پنجابی سٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل مستانہ نے سٹیج ڈراموں میں فحش پن کا عنصر نمایاں ہو نے پرسٹیج سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ اداکار مستانہ 11اپریل 2011ء کو ہیپاٹائٹس کے خلاف موت و حیات کی طویل جنگ لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں