سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملے کی صورت میں مخصوص زہروں کا سپرے ضروری ہے،

ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع رحیم یار خان کی کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات

منگل 8 ستمبر 2015 12:52

خان پور۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) رحیم یار خان چوہدری امتیاز احمد نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملے کی صورت میں مخصوص زہروں کا سپرے ضروری ہے ۔ کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف گاؤں گاؤں جا کر کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال کے متعلق آگاہی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت رس چوسنے والے کیڑوں کے ساتھ ساتھ سنڈیوں کا حملہ بھی کپاس کے بعض کھیتوں میں موجود ہے اور ہمیشہ محکمہ زراعت کے مشورہ سے مسئلہ کے مطابق سپرے کا انتخاب کیا جائے ۔ کپاس کی فصل کا ہفتہ میں دو بار معائنہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ سفید مکھی کے کنٹرول کے لئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے کی بجائے بدل بدل کر سپرے کیا جائے اور سپرے کے لئے پانی کی مقدار 120لیٹر فی ایکڑ استعمال کیا جائے ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں