تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور میں توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ‘ ایم ایس ٹی ایچ کیواسپتال

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:54

خان پور ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں ایک کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈز سے توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں نئے ایمر جنسی وارڈ ، آرتھوپیڈک اور مردہ خانے سمیت دیگر دفاتر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جام جمیل اختر نے بتایا کہ نئی تعمیرات کے سلسلے میں ہونے والا کام ان کی نگرانی میں جاری ہے نئی تعمیرات سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں