خانپور ،بجلی کی تاروں کی زد میں آکر بچہ جھلس گیا، بازو کاٹ دیا گیا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:28

خانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) فیروزہ چولستان میں بجلی کی تاروں کی زد میں آکر بچہ جھلس گیا۔تفصیلات کے مطابق 16 سالہ یوسف مویشی چرا رہا تھا کہ اچانک 11 کے وی کی لٹکتی تاروں کی زد میں آکر بری طرح متاثر ہوگیا، ڈاکٹرز نے جان بچانے کیلئے بچے کا بازو کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تار گزشتہ 15 روز سے لٹک رہی تھی لیکن کوئی بھی اس کی مرمت کیلئے نہیں آیا۔اہل علاقہ نے حکومتی غفلت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں