/خاران ، ہفتین کے مقام پر 38کروڈ روپے کی خطیر فنڈنگ سے نئے ڈیم کی منظوری سے علاقے میں زرعی حوالے سے انقلاب آئے گا،ثنا بلوچ

بدھ 3 اگست 2022 21:10

ح*خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2022ء) رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ ہفتین کے مقام پر 38کروڈ روپے کی خطیر فنڈنگ سے نئے ڈیم کی منظوری سے علاقے میں زرعی حوالے سے انقلاب آئے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزکورہ جگہ کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ،متعلقہ آفیسران بھی موجود تھیرکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ خاران میں مسلسل خشک سالی اور زیر زمین پانی کی کمی کے پیش نظر خاران کے مختلف علاقوں کے لیے مزید تین ڈیموں کی منظوری لی ہوئی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ ایس ڈی او ون ایریگیشن نجیب اللہ مینگل ایس ڈی او ٹو انعام اللہ مینگل سردار فضل سمالانی نومنتخب کونسلر حاجی رضاساسولی میر طارق حاجی خدا رحم قمبرانی صدام بلوچ عابد نوتانی امانت حسرت و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے اس موقع مقامی لوگوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتین ڈیم کے قیام سے علاقے میں نہ صرف زمینداروں کو پانی کی سہولیات دستیاب ہوگی بلکہ بہارانی پانی کو اسٹور کرنے سے زیر زمین پانی کے معیار کو بھی برقرار رکھنے میں کافی ممدومعاون ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے زمہ داراں کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں مسلسل خشک سالی کے باعث بارانی پانی کو سٹور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے دور دراز کے علاقوں کے لوگ زمینداری تو دور کی بات پینے کے صاف پانی کے بوند بوند پر ترستے ہیں انہوں نے اہل علاقہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہفتین میں ڈیم کے قیام سے بارش کے پانی اسٹور کرنے اور یہاں کے لوگوں کے لیے زمینداری اور ماہیگیری جیسے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔

دریں اثنا رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کی زیر صدارت حالیہ سیلابی صورتحال کے متعلق ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔جلاس میں ایس پی آصف علیم،، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انور شاہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر حبیب ملنگزئی ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ،تحصیلدار خاران محمد عیسی شاہوانی،نائب تحصیلدار پتکن امان اللہ،ایکسئین ایریگیشن ، واٹر مینجمنٹ آفیسر آصف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی ریاض شاہ ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حماد طوقی، ڈی ای او نوروز خان مسکانزئی رسالدار محمود جان سیاپاد سمیت تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران موجود تھے۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کو مختلف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے سیلاب سے متاثرہ گاں اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی انھوں نے کہا موجودہ صورتحال میں سب سے پہلے ہمیں متاثرہ گاں کا زمینی راستہ بحال کرنا ہے اور مزید سیلابی ریلے کی صورت میں احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کرنے ہیں۔اجلاس کے شرکا سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام محکمہ جات کے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آفت اور سیلاب خدا تعالی کی طرف سے آتے ہیں لیکن زندہ قومیں ملکر اپنے لوگوں کی بحالی اور تعاون کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

آخر میں اجلاس کے تمام شرکا کو تاکید کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جب تک متاثرہ لوگوں کو ریلیف نہیں دیاجائے گا چین سے نہیں بیٹھیں گئے انہوں نے اجلاس کے شرکا کو ضروری احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکمہ جات کی کارکردگی قابل ستائش ہیں ۔ جبکہ امن و امان کے مخدوش صورتحال پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہے درپے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے شہر میں خوف ہراس کا ماحول ہے پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے شہر کے امن کو کسی صورت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے یا فائرنگ کرنے کے بجائے اس فیملی کے زمہ داران کو بلا کر متعلقہ افراد کو حوالہ کرنے یا پیش کرنے کے لیے زمہ داری سے بلایا جائے ۔

اس طرح کے فائرنگ اور چادر چاردیواری کے تقدس پامال کرنے سے امن نہیں بلکہ مزید نفرت جنم لے گی۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں