صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری کوشش اور جد وجہد سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 3 سیٹ اپنے نام کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:49

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ناظم شمالی سٹی خاران و کونسلر میونسپل کمیٹی خاران حاجی غلام سرور بلوچ کا پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر رہنماؤں سیدال خان ناصر آغا شاہ زیب درانی اور محترمہ راحت فایق جمالی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دل کے گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں قائد نے بلوچستان سے پارٹی کے سینئر ساتھی سیدال خان ناصر آغا شاہ زیب درانی اور راحت فایق جمالی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان اسمبلی کے ایم پی ایز کو سرخ سلام کرتے ہیں قائد (ن) لیگ کے حکم پر اور پارٹی پالیسی کے تحت ایم پی ایز نے نومنتخب سینیٹر کا ساتھ دیا اور شانہ بشانہ نومنتخب سینیٹر کے ساتھ کھڑی رہے اور پارٹی کے دوستوں کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب کیا اور حاجی غلام سرور بلوچ مزید کہاکہ خاص کر بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے حاجی جمال شاہ کاکڑ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری کوشش اور جد وجہد سے آج بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 3 سیٹ اپنے نام کردیا آخر میں حاجی غلام سرور بلوچ نے کہاکہ امید کرتے کہ نومنتخب سینیٹر سیدال خان ناصر آغا شاہ زیب درانی اور راحت فایق جمالی ایوان بالا میں بلوچستان کی حق و حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے اور بلوچستان کے موجودہ مسئلہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اور بلوچستان کے ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے جد وجہد جاری رکھے گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں