خاران،ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی کا یوم پاکستان کے سلسلے میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

پیر 22 مارچ 2021 23:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب آحمد کبدانی اور رسالدار ہیڈ کواٹر حاجی شوکت علی شادیزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے شہید نواب اکبر خان بگٹی میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دونوں ٹیم منیجمنٹ کو نقد 5000 روپیہ اور بہترین گول سکور کرنے والے کھلاڑی حکمت علی کو بھی نقد 5000 روپیہ دیے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے افتتاحی پروگرام کے دوران کہا کہ کہا کہ فٹبال نہ صرف ایک کھیل ہے بلکہ یہ ہمیں زندگی کے متعلق بہت کچھ سکھاتا ہے۔ یہ جہاں ہمیں کچھ حاصل حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کا جذبہ فراہم کرتا ہے وہیں ایک دوسرے کو جاننے، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور دوستی کا بھی ایک سنہری موقع دیتا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے نوجوانوں کے تفریح کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور کھیلوں کے میدان کو آباد رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان فائنل کے دن تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات دیں گے اور کھیل کے سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں