تحصیل انتظامیہ کھاریاں کے ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف ایکشن لینے کی خبر کی تائید کرتے ہیں ،صدر انجمن تاجران مین بازار کھاریاں عثمان اکبر عباسی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 12:13

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر۔2015ء)تحصیل انتظامیہ کھاریاں کے ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف ایکشن لینے کی خبر کی تائید کرتے ہیں تاجر برادری ان احکامات پر از خود ہی عمل کرے ایکشن ہوا تو ہم بھرپور حمایت کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران مین بازار کھاریاں عثمان اکبر عباسی نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف ہیں ان کے خلاف انتظامیہ کے ایکشن کی حمایت کریں گے تاجر بھائی مشکل سے بچنے کے لئے ناجائز تجاوزات ختم کر لیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق ہی سامان فروخت کریں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں