یوٹیلیٹی سٹوروں پر عرصہ دراز سے چینی کی سپلائی روکدی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 12:13

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر۔2015ء)یوٹیلیٹی سٹوروں پر عرصہ دراز سے چینی کی سپلائی روکدی گئی ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں عوام سے یہ سہولت بھی چھین لی گئی ہے جبکہ دیگر اشیاء پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا حکمران ہمیں بھی جینے کا حق دیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی ریلیف کے ساتھ بحال کی جائے تاکہ عوام سے کچھ تھوڑا بہت بوجھ کم ہو سکے عرصہ دراز سے عوام یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کو ترس گئے ہیں۔ وزیراعظم خود نوٹس لیں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں