جماعت اسلامی نے ضلع گجرات کی ساتوں صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدوار نامزد کردیئے

جمعہ 17 مارچ 2023 12:05

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2023ء) سیدضیاء اللہ شاہ امیرجماعت اسلامی سیاسی کونسل ضلع گجرات نے ضلع گجرات کی ساتوں صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدوار نامزد کردیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلام صوبہ پنجاب کیامیر ڈاکٹر طارق سلیم ضلع گجرات کے امیر چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ صدر ضلعی سیاسی کونسل سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کھاریاں میں بھرپور پریس کانفرنس کی اورپی پی28 کھاریاں، سرائے عالمگیر سے ملک علی رضا وحید پی پی29 کوٹلہ، گلیانہ سے ڈاکٹر طارق سلیم پی پی30 لالہ موسی، ڈنگہ سے ڈاکٹر سید حیدر احسان ۔

(جاری ہے)

پی پی31 ٹانڈہ سے چوہدری شہباز احمد کری پی پی32 جلالپور سے ڈاکٹر مدبر صدیق پی پی33 گجرات شہر سے چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ پی پی34 کنجاہ سے چوہدری سجاد وڑائچ جماعت اسلامی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں