کھاریاں، یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے پانچویں بیج کا اختتام اور چھٹے بیج کا آغاز کر دیا گیاڈی پی او گجر ات نے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم ۔

منگل 19 مارچ 2024 17:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جاری یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے پانچویں بیج کا اختتام اور چھٹے بیج کا آغاز کر دیا گیاڈی پی او گجر ات نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم کئے اور چھٹے بیج میں آنے والے طلبا وطالبات کا استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا پانچواں بیج احتتام پذیر ہو گیا۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر،ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض ناز،انسپکٹر فرزانہ کوثر،انسپکٹر اعجاز،پی آر او SI فواد سلیم اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انٹرنشپ پروگرام کے دوران انٹرنیز کو ڈی پی او کمپلیکس،(SIPS) پولیس اسٹیشن، آئی ٹی ونگ، لا اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین، ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹراور دیگر دفاتر کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصدعوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے۔

شہریوں کی سہولت کے لئے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جار ہا ہے۔ انٹرنشپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔ پولیس اور عوام کے درمیا ن فاصلو ں کو کم کرنے کے لئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انٹرنیز نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس کے انٹرنشپ پروگرام کو سراہا۔

پر وگرام کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے انٹرنیز میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز طلبا تقسیم کئے۔ جبکہ انٹرنشپ پروگرام کے چھٹے بیج میں آنے والے طلبا و طالبات کا ڈی پی او کمپلیکس میں استقبال انسپکٹر فرزانہ کوثر اورانسپکٹر اعجاز اور پی آر او SI فواد سلیم نے کیا۔انٹرنشپ میں طلبا و طالبات کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، قانونی معاملات اور پولیسنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں