کھاریاں،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ،4پتنگ 2منشیات فروش ،3ناجائز اسلحہ بردار گرفتارکرلئے

پیر 25 مارچ 2024 17:44

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،مختلف کاروائیوں کے دوران 4پتنگ فروش، 2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ بردار گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 4 پتنگ فروشوں،2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، 20لیٹر شراب اور 3عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں