تھانہ صدرسرائے عالمگیر کاچوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزمہ کومسروقہ زیورات اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 13:07

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) تھانہ صدرسرائے عالمگیر کاچوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزمہ کومسروقہ زیورات اور نقدی سمیت گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر فہد الرحمن نیاپنی پولیس ٹیم کیہمراہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے خصوصی آپریشن کے دوران چورملزمہ کوگرفتار کرلیا۔

گرفتارملزمہ ظل ہما دختر اسجد محمود قوم اعوان سکنہ پوران کوگرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے 18تولے زیورات مالیتی 3570000روپے اور نقدی 230000روپے برآمد کر لی۔ملزمہ سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں