ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا نجی تعلیمی ادارے اسلام آباد گرائمر اسکول شادیوال کا دورہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:48

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نجی تعلیمی ادارے اسلام آباد گرائمر اسکول شادیوال کا دورہ کیا، ڈائریکٹر اسلام آباد گرائمر اسکول چوہدری عمران مہدی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر اجزا کو جذب کرتے ہیں اور صحت مند اجزا ماحول میں خارج کرتے ہیں، درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ خوبصورت بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل میں شجرکاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کو درختوں سے پیار اور ان کی حفاظت کی تعلیم دینا ہوگی،آنے والی نسل کو خوبصورت اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر شجرکاری کاری کرے، ضلع انتظامیہ گجرات سرکاری سطح اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں شجرکاری کررہی ہے، درختوں کی حفاظت اور ابیاری کا خاص خیال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں