تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں، مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 12:22

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار برآمدگی: 12راس گائے مالیتی 39لاکھ روپے، 1عدد بکرا، 3لاکھ سے زائد نقدی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سرائے عالمگیر سرکل میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہدالرحمان،عثمان ارشد ASI اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئیکار لا کرمویشی چوری کی وارداتیں کرنے والا5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں1۔حسنین2۔محسن علی پسران مظہر اقبال3۔علی عباس ولد صادق سکنائے کھنڈاچوک سرائے عالمگیر4۔عدیل ولد مظہر اقبال سکنہ مہے کلاں 5۔اخلاق ولد یعقوب شاہ سکنہ چوائ جٹاں شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نیانکشاف کیا کہ رات کے اندھیرے میں لوگوں کے ڈیروں سے مویشی کھول کر لے جاتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 12راس گائے مالیتی 39لاکھ روپے،1عدد بکرا اور 3لاکھ سے زائد نقدی برآمدکر لی گئی ہے۔ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئیہیں جن سیمزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان سیمزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں