بکلر ے کی کا شت کیلئے میرا زمین موزوں ہے ، محکمہ زراعت پنجاب

منگل 31 دسمبر 2013 12:28

خوشاب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31دسمبر 2013ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ جدید طریقہ کا شت اوراعلی اقسام کا بیج استعما ل کر کے بکلرے کی پیداوار4 سے5گنا بڑھائی جا سکتی ہے بکلرہ کلر اٹھی اورسیم ز د ہ زمین کے علاو ہ ہرقسم کی زمیں کا شت کیکلاسکتا ہے لیکن میرازمین ا س کیلئے نہایت موزوں ہے کیونکہ اس فصل کوپرندے بہت زیاد ہ نقصان پہنچاتے ہیں اس لیے اس کی کا شت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیکلائے جس کے نزدیک درخت نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کہاکہ زمین میں نامیاتی مادے کی کمی کوپوراکر نے کیلئے 8 سے10ٹن گلی سڑی روڈی فی ایکڑڈال کرزمیں ملادی جا ئے گی جس کھیت میں بکلرہ کا شت کرنا مقصودہواس میں دو تین بارہل اورسہاگہ چلاکرزمین کوتیارکیکلائے تا کہ ہرقسم کی جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں