بلاول بھٹو کا جھالاوان کی سرزمین پر تاریخی استقبال کیا جائیگا ،نواب ثناء اللہ خان زہری

بدھ 24 جنوری 2024 23:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ خضدار کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس خلق جھالاوان خضدار میں قائد بلوچستان چیف اف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں بڑی تعداد میں پارٹی کے سینیئر رہنماء تحصیلوں کے ذمہ داران اور تمام زیلی ونگز کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کا اغاز حسب روایت تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت وڈیرہ حافظ محمد فاروق چھانگا نے حاصل کی نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ خضدار اور 8فروری کو پارٹی امیدواروں کو کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے اجلاس سے قائد بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے اپنے بہترین تجاویر اور اراء سے ہمیں روشناس کرایا ہے اہل جھالاوان یکم فروری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے چیئرمین صاحب میرے دعوت پر اپنے مصروفیات سے ٹائم نکال کر تشریف لا رہے ہیں جھالاوان روایات تیار اور محبت کی سرزمین ہے یہاں کے عوام اپنے مہمان کی بھرپور استقبال اور جلسہ عام میں شریک ہونگے شہید ذوالفقار علی بھٹو میرے والد محترم مرحوم سردار دودا خان زہری کی دعوت پر خضدار کا دورہ کیا تھا اب بھٹو کا نواسہ میرے دعوت پر اہل جھالاوان کا مہمان بن کر ا رہا ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں اگئی تو غریب عوام کو ہیلتھ کارڈ کسان کو کسان کارڈ مزدور کو مزدور کارڈ فراہم کرے گی اور ہنر مند نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ اٹھویں ترمیم کے بعد صوبوں کو وسائل میں ان کا حصہ دیا جا رہا ہے یہ بھی کارنامہ اصف علی زرداری کا ہے جس نے اپنے اپ کو بے اختیار کر کے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو باختیار بنایا ہے متحرک سیاسی نوجوان رہنما اغا شکیل احمد خضداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم فروری کو ہم انشاء اللہ جناح اسٹیڈیم کو انسانوں سے بھر دیں گے اور ہمارا ریکارڈ کوئی اور نہیں توڑ سکے گا بلکہ ہم خود توڑ دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت عوام کا مقبول ترین پارٹی بن چکا ہے خضدار کی عوام نے باقی جماعتوں کو مسترد کر کے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یکم فروری کو انشاء اللہ جھالاوان کی سرزمین پر پارٹی بڑا سیاسی پاور شو کرے گی اجلاس سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آغاشکیل احمد خضداری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر این اے 256 سے امید وار میر عبدالرحمن زہری سردار بلند خان غلامانی میر محمد آصف جمالدینی میر فیصل رحیم زہری میر عمران جتک میر جمعہ خان شکرانی میر محمد اکبر جتک بابو الھی بخش زہری عید محمد ایڈوکیٹ میر زاھد احمد زہری میر احمد خان گنگو میر شہزاد ساسولی منیر احمد قمبرانی عبدالرحیم خدرانی میر طریل جتک قاضی نزیر احمد ایڈوکیٹ محمد اکرم لھڑی جاوید سوز مینگل عبداللہ آذاد عتیق ساجدی علی محمد مینگل عطاء اللہ جاڑوزئی ڈاکٹر مولابخش مردوئی عبدالواحد ساسولی امید علی موسیانی ودیگر نے خطاب کیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں