قومی انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں پی بی 40پر کامیابی بھی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،سردار اخترمینگل

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

وڈھ/خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے پی بی 40پر واضح اکثریت سے کامیابی پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ، پی بی 40پر کامیابی بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کے کارکنوں کی مشترکہ محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے ،جنہوںنے دن رات محنت کرکے اتحادکو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیاہے ، اور یہ اتحاد ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا ، ۔

یہ بات انہوںنے ضمنی الیکشن میںبی این پی اور ایم ایم اے کی مشترکہ امیدوار میر محمد اکبر مینگل کی کامیابی کے بعد ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے حمل کلمتی ، میر محمد اکبر مینگل ،آغا سلطان ابراہیم احمد زئی ، سفر خان مینگل ودیگر کارکنان موجود تھے ، بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل نے کہاکہ بی این پی اور ایم ایم اے کا اتحاد تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، قومی انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں پی بی 40پر کامیابی بھی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے اور بی این پی آئندہ بھی اسی طرح ملکرچلیں گے ، انہوںنے پی بی 35 پرنواب محمد اسلم رئیسانی کی کامیابی پر بھی انہیں مبارک باد پیش کی ،انہوںنے کہاکہ مستونگ میں بھی بی این پی ایم ایم اے اور نواب محمد اسلم رئیسانی کے اتحاد کو کامیابی ملی ہے یہ کامیابی پورے بلوچستان کے عوام کی کامیابی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں