علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی

نادرا آفس کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ادارے کے حکام سے بات کی ہے چند دنوں میں بازار سے نادرا دفتر دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا ، امن کے پر فضا ماحول میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینا چاہئے تاکہ نئی نسل زیور تعلیم سے اراستہ ہوجائے ، جرگے سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 23:33

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ اسلام زیب نے لنڈ ی کو تل جرگہ ہال میں منعقدہ قبائیلی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اس موقع پر اے پی اے لنڈ ی کو تل نیاز محمد ،تحصیلدار شمس الاسلام،تحصیلدا ر تحسین اللہ اور تحصیلداراحمد علی کے علاوہ تینوں اقوام شلمان افریدی اور شینواری سے مشران اور ملکانان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نادرا آفس کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ادارے کے حکام سے بات کی ہے چند دنوں میں بازار سے نادرا دفتر دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں قبائیلی باپردہ خواتین کا احسا س ہے ا نہوں نے کہا کہ امن ترقی کی علامت ہے جن سے استفادہ اٹھانا ہر ایک شہری کی ذمہ داری بنتی ہے امن کے پر فضا ماحول میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینا چاہئے تاکہ نئی نسل زیور تعلیم سے اراستہ ہوجائے تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی صحیح طریقے سے خدمت کرسکے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں مسائل سے چھٹکارہ حا صل کرنے کے لئے سب سے بڑا ہتھیار تعلیم ہی ہے نئی نسل کو جدید تعلیم سے اراستہ کرنا ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے جہاں پر مسائل کم اور ترقی زیادہ ہو گی

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں