خیبر، باڑہ گریڈ کو ملنے والا ٹرانسفارمر واپس باڑہ منتقل نہ کیا گیا تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا، حاجی شفیق آفریدی

ہفتہ 15 جون 2019 22:56

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی شفیق آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ گریڈ کو ملنے والا ٹرانسفارمر واپس باڑہ منتقل نہ کیا گیا تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ واپڈہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچھری میں کیا جس میں اے سی. ایکسین خیبرواپڈہ ارشاد خان ایس ڈی او باڑہ والایت خان جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین چیئرمین نورالامین حیدر زئی، غیور خان زونل چیئرمین سی بی اے یونین ٹیسکو عالم، حاجی ابراہیم سب ڈویژن باڑہ، تاجر برادری کے رہنماء سیدآیازوزیر اور علاقے کی کیثر تعداد میں مشران نے شرکت کی، اس موقع پر عوام نے بجلی کی مسائل پر شکایت پر انبار لگادیے جبکہ کچھری میں پورے قبائلی اضلاع میں محکمہ واپڈا کی رمضان کے مہینے کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔

(جاری ہے)

باڑہ عوام کے لئے جو بجلی فیڈر منظور ہو چکا تھا اور اس کی تنصیب کیلئے جو سامان واپڈا نے فراہم نہیں کیاتھا اس سامان کی خریداری کیلئے باڑہ کے صنعتکاروں نے سامان خریدنے کیلئے چندہ جمع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ 2026 ایم وی اے ٹرانسفرمر باڑہ کے بجائے لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا انکو باڑہ لایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے باقاعدہ طور پر بجلی بل لیا جاتا ہے حکومت باقاعدہ واپڈہ کو بل ادا کرتا ہے بجلی مرمت اور نئے ٹرانسفرمر ایم این اے یا سینٹرکو نہ دیا جائے کیونکہ وہ اپنے ووٹ بینک بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، خیبر سے سب سے زیادہ ریونیو ٹیسکو کو مل رہی ہے اس کے باوجود باڑہ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کارخانوں کو 24گھنٹوں میں ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی اور عوام کو 24گھنٹوں میں ایک گھنٹہ بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

ویکسین واپڈہ ارشاد خان نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں گے ہماری اس کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کریں، واپڈ نے رمضان میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں