کوہاٹ شہر کوٹریفک مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھرپورجدوجہدکر رہے ہیں ،پولیس آصف حیات

ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے،انشاء اللہ کوہاٹ شہر کو ٹریفک مسائل سے نجات دلواکر دم لیں گے،ر نو تعینات انچارج ٹریفک وارڈن کوہاٹ پولیس

اتوار 25 اگست 2019 16:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) کوہاٹ شہر کوٹریفک مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھرپورجدوجہدکر رہے ہیں ،ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، ڈی پی او کیپٹن (ر)واحدمحمود اور ڈی ایس پی کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیادکاروائی کررہے ہیںانشاء اللہ کوہاٹ شہر کو ٹریفک مسائل سے نجات دلواکر دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار نو تعینات انچارج ٹریفک وارڈن کوہاٹ پولیس آصف حیات نے میںمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ والدین بچوںکوون ویلنگ کرنے سے باز رکھیںٹریفک وارڈن کے آنے سے کافی فرق پڑا ہے موجودہ ڈی پی اوکیپٹن (ر)واحد محمود ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلئے بے حد سنجیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سٹی میں جتنے بھی پرائیویٹ اور سرکاری سکول ، میڈیکل سنٹرز اور بینک ہیں ان میں پارکینگ موجود نھیںجو ٹریفک بلاک ہونے کا سبب بنتے ہیں اور ساتھ ہی بازاروں میں اور روڈ کے درمیان بجلی اور ٹیلیفون کے کھمبے بھی رکاوٹ کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں