شبلی فراز کا دورہ کوہاٹ ،این ایچ اے حکام کی جانب سے ہکلہ کوہاٹ ،شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ

ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ پیکیج ون 38.56 کلومیٹر، پیکیج ٹو 7.5کلومیٹر جبکہ پیکیج تھری 38 کلومیٹر ہے، بریفنگ

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:15

شبلی فراز کا دورہ کوہاٹ ،این ایچ اے حکام کی جانب سے ہکلہ کوہاٹ ،شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکو این ایچ اے حکام کی جانب سے ہکلہ کوہاٹ ،شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکو این ایچ اے حکام کی جانب سے ہکلہ کوہاٹ ،شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی بھی موجود تھے ۔

بتایاگیاکہ ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ پیکیج ون 38.56 کلومیٹر، پیکیج ٹو 7.5کلومیٹر جبکہ پیکیج تھری 38 کلومیٹر ہے۔ این ایچ اے بریفنگ میں بتایاگیاکہ تینوں پیکیجز کے لئے فنڈز موجودہ حکومت نے جاری کیے،ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد تا کوہاٹ سفر 2 گھنٹے میں طے ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ روڈ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں