کوہاٹ کے مضافاتی علاقوں میں مختلف واقعات میں تین افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

ہفتہ 18 مارچ 2023 20:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) کوہاٹ کے مضافاتی علاقوں میں مختلف واقعات میں تین افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ پرشئی کے رہائشی 21 سالہ نوجوان نعیم خان ولد گل کو مبینہ طورپر درخت کاٹنے اور جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ گمبٹ نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال گمبٹ منتقل کردی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقہ جواکی میںنامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے نصراللہ نامی شخص کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔اسی طرح کوہاٹ کے مضافاتی علاقہ شاہ پور کے گاؤں لال گھڑی میں مبینہ طور پر رحمن گل نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیاہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں