کوہاٹ ،انتخابات سے قبل ہی امیدواروں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) کوہاٹ میں انتخابات سے قبل ہی امیدواروں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے دومتوقع اٴْمیدوارلاپتہ ہوگئے ہیں جنہیں ممکنہ طورپر مقامی پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز معروف سماجی کارکن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 سے متوقع اٴْمیدوار شاہ محمود کو شہری علاقہ میں واقع شاہ پور چیک پوسٹ کے قریب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع اوران کے قریبی ساتھی زوہیب کے حوالے سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہورہا ۔ادھرسابق صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کے فرزند صائم امتیاز قریشی کو الیکشن کمیشن دفتر کوہاٹ سے اس وقت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جب وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

امتیاز قریشی کے مطابق صائم امتیاز قریشی پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 91 سے صوبائی امیدوار کے طور پر اپنے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آفس کوہاٹ گئے ہوئے تھے جہاں پر انہیں کوہاٹ پولیس نے حراست میں لے لیا اور پولیس اہلکاروں نے ان کے فرزند صائم امتیاز قریشی کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں