افغان صوبے زابل میں خود کش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی، 140 زخمی

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:15

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل کے صدر مقام قلات میں خود کش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی جبکہ 140 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال کے حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبہ زابل کے صدر مقام قلات کے ایک سرکاری ہسپتال میں جمعرات کی صبح تقریبا" چھ بجے خود کش کار بم نے داخل ہوکر خوفناک دھماکہ کیا جس کے باعث ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 140 دیگر زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی گئی تھی تاہم جمعہ کے روز سرکاری طور پر بتایا گیا کہ اس دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام افغان شہری تھے جن میں خواتین، بچے، مریض اور تیماردار شامل ہیں۔بعض زخمیوں کو نازک حالت میں قندہار منتقل۔کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں