کوہاٹ ، گھمکول شریف حضرت خواجہ زندہ پیر کا 71واں عرس اختتام پذیر

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) کوہاٹ میں گھمکول شریف حضرت خواجہ زندہ پیر کا 71واں عرس اختتام پذیر ہو گیا۔عرس کے آخری روز گھمکول شریف کے فرزند سید حبیب اللہ شاہ نے ملک اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔نعت خوانی بھی کی گئی۔ملک کے معروف علماء اور بزرگان سمیت ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے لیے پیر صاحب نے خصوصی دعا کی۔عرس کی تین روزہ تقریبات 19اکتوبر سے شروع ہوئیں جو 21کو اختتام پذیر ہوئیں۔

(جاری ہے)

عرس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس کے علاوہ پاک فوج بھی تعینات تھی۔ ہزاروں گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا۔عرس میں کوئی بدنظمی دیکھنے میں نہیں آئی۔لاکھوں زائرین کے لیے لنگر کا وسیع و عریض بندوبست کیا گیا تھا۔

عرس کے آخری روز عقیدت مندوں کا سیلاب امڈ آیا تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ہر طرف اللہ ھو کی صدائیں بلند ہوتی رہیں ۔ملک کے معروف علماء اختتامی دعا میں شریک ہوئے۔گھمکول شریف کے فرزند سید حبیب اللہ شاہ نے اختتامی دعا کروائی ملک خداداد سمیت عالم اسلام کے اتفاق و اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔عرس کے اختتام پر عقیدت مندوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں