کوہاٹ اربن چار کے علاقہ ملنگ آباد کے مکین اپنے عوامی نمائندوں سے مایوس ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بے رخی کے سبب علاقہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں کھڈے بھرنے کاکام شروع کردیا

منگل 17 ستمبر 2019 23:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) کوہاٹ اربن چار کے علاقہ ملنگ آباد کے مکین اپنے عوامی نمائندوں سے مایوس ہو گئے۔علاقہ کی واحد سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بے رخی کے سبب علاقہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں کھڈے بھرنے کاکام شروع کردیا ۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ نہ کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اربن چار جنگل خیل کے علاقہ ملنگ آباد کی واحد سڑک جو اے این پی دور میں بنی تھی انتہائی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے اوراس میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں جہاں آئے روز حادثات کے علاوہ بچے ‘بوڑھے اور خواتین کاگرنا معمول بن چکا ہے علاقہ مشران کے مطابق انہوںنے تین سال قبل ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات کے دوران اس سڑک کی تعمیر ومرمت کامطالبہ کیا تھا اور انہوںنے مکمل یقین دہانی کرائی مگر تاحال اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ اس کی ٹوٹ پھوٹ میں مزید اضافہ ہوگیا اوراسکی تعمیر ومرمت ایک خواب بن گئی ملنگ آباد مسجد کے پیش امام مولانا محمد یوسف کی اپیل پر علاقہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کرکے اس کی تعمیر ومرمت شروع کردی اور تمام گڑھے سیمنٹ سے بھردیئے گئے اس موقعہ پر علاقہ مشران نے عہد کیا کہ وہ آئندہ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کو ہر گز سپورٹ نہیں کریں گے کہ انہوںنے چھ سال میں اس علاقہ میں کوئی کام نہیں کیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں