محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع کے طبی اداروں میں تعینات تین درجن سے زائد ڈاکٹروں کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 3 اگست 2020 18:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبہ کے مختلف اضلاع کے طبی اداروں میں تعینات مختلف کیڈر کے تین درجن سے زائد ڈاکٹروں کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔تبادلوں اور تقرریوںکی زدمیں آنے والوں میں گریڈ19 ‘18 اور17 کے سینئرمیڈیکل افسر‘ میڈیکل افسر اور ڈینٹل سرجن اورخواتین نرسنگ انسٹرکٹرزشامل ہیں۔

عیدالاضحی کی چھٹیوں سے قبل محکمہ ہیلتھ کے دفتر سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ڈاکٹر سلیم خان مروت سینئر میڈیکل آفیسر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے تبدیل کرکے بے نظیر بھٹوشہید ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایبٹ آباد‘ ڈاکٹر طارق مسعود سینئر میڈیکل آفیسرکوتبدیل کرکے سول ڈسپنسری بجلی گھر مردان اور ڈاکٹر تواب گل سینئر میڈیکل آفیسروومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں سے تبدیل کرکے اًن کی خدمات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) بنوں کے سپردکردی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈاکٹر محمدمامون سینئر میڈیکل آفیسر صفوت غیورشہیدمیموریل ہسپتال پشاورسے تبدیل کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میاں رشید حسین شہید میموریل ہسپتال پبی نوشہرہ ‘ ڈاکٹر نیازعلی سینئر میڈیکل آفیسر ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک‘ ڈاکٹر منتجیب فاروق سینئر میڈیکل آفیسر/ڈی ایم ایس ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی سے ڈی ایم ایس وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک‘ ڈاکٹر عنایت الرحمن ڈی ایچ او لوئر کرم کو تبدیل کرکے ڈی جی ہیلتھ سروسزجبکہ اٴْن کی جگہ شمالی وزیرستان سے ڈاکٹر شمس الرحمن کو ڈی ایچ او لوئر کرم‘ ڈاکٹر جہانگیر آفریدی سینئر میڈیکل آفیسر ڈوگرہ پیکٹ ہسپتال سے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈوگرہ خیبر‘ڈاکٹر فضل ربی ڈپٹی ڈی ایچ او کاٹلنگ سے ڈی ایچ او آفس مردان‘ ڈاکٹر مہتاب شاہین سینئر میڈیکل آفیسرجانی خیل سے ککی بنوں‘ ڈاکٹر ایوب خان سینئر میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈوگرہ پیکٹ خیبر سے اے ڈی ایچ او خیبر‘ ڈاکٹر اعجاز اکبر ایم ایس میاں رشید حسین شہید میموریل ہسپتال پبی نوشہرہ سے ڈی جی ہیلتھ سروسز‘ ڈاکٹر مدثر شہزادڈپٹی ڈائریکٹر ہیپٹائٹس اینڈتھلیسیمیا کنٹرول پروگرام سے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر درہ زندہ کے عہدے پر تعینات منیجنگ کیڈر کے ڈ اکٹر نیک محمد شیرانی کو تبدیل کرکے ڈی جی ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اًن کی جگہ ڈاکٹر خطاب گل کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسردرہ زندہ مقررکیا گیا ہے۔

اسی طرح تعیناتی کے منتظرڈاکٹر اورنگزیب سینئر میڈیکل آفیسر ایمرجنسی سیٹلائٹ ہسپتال نحقی پشاور‘ سنیئر میڈیکل آفیسرڈاکٹرمحمدسیار چارسدہ‘ محمد مسعود خان سینئر ڈینٹل سرجن نوشہرہ ‘ ڈاکٹر سعدیہ حجاب ڈینٹل سرجن چارسدہ ‘عاصمہ صافی ڈینٹل سرجن کوہاٹ‘ مہرین ڈینٹل سرجن مردان‘ ڈاکٹرشاندانہ ڈینٹل سرجن مردان‘ڈاکٹر اعجازخان ڈینٹل سرجن ایمرجنسی اینڈسٹیلائٹ ہسپتال نحقی پشاور‘ ڈاکٹر فریال سعید ڈینٹل سرجن سول ڈسپنسری گلبہار پشاور ‘ ڈاکٹرمحمدزرین ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز قبائلی علاقہ جات‘ ڈاکٹر کرن سبطین ڈی جی پی ایچ ایس اے ‘ڈاکٹرسبحان احسان ڈینٹل سرجن سول ڈسپنسری گلبہا ر سے سروسز ہسپتال پشاور‘ڈاکٹرانم فاروق ڈینٹل سرجن چھوٹالاہور سے ٹوپی صوابی‘ ڈاکٹرفوزیہ رشید ڈینٹل سرجن میاں رشید حسین میموریل ہسپتال پبی نوشہرہ سے بے نظیر بھٹوشہیدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد‘ڈاکٹرسمیہ قیوم ڈینٹل سرجن جانی خیل سے ککی بنوں ‘عاصمہ سمیع ڈینٹل سرجن سوات سے پشاور‘ڈاکٹرمحمدشہریار خان ڈی ایم ایس نوشہرہ سے ڈی جی پی ایچ ایس اے‘ ڈاکٹرعمران خان رورل ہیلتھ سنٹرپیرپیائی نوشہرہ سے ڈی پی ایچ ایس اے‘ ڈاکٹر عمر فیصل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ایچ پی آئی سے ڈپٹی ڈائریکٹر(ای پی آئی) ڈی جی ہیلتھ سروسز‘ ڈاکٹر ہدایت اللہ میڈیکل آفیسر پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر لکی مروت سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی ہیلتھ سروسز جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل انورکو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کرک میں سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ (سرجری) کے خالی عہدے پرتعینات کیاگیا ہے ۔

محکمہ صحت کے مزید الگ الگ اعلامیوں کے مطابق مسماة طاہرہ جبین نرسنگ انسٹرکٹر‘سکول آف نرسنگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو تبدیل کرکے نرسنگ ایگزمینیشن بورڈ خیبرپختونخوا‘ مسماة اختر بانو چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان کو تبدیل کرکے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ‘ مسماة یاسمین بیگم نرسنگ انسٹرکٹر‘ ڈی جی ہیلتھ سروسز کو تبدیل کرکے سکول آف نرسنگ خیبر ٹیچنگ ہستال پشاور اور مس ناہید ناز نرسنگ انسٹرکٹر‘ پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ حیات آباد کو تبدیل کرکے وائس پرنسپل سکول آف نرسنگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں