کوہاٹ ،پولیس نے قتل و اقدام قتل ‘ڈکیتی و دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب15اشتہاریوںسمیت 497مشتبہ افراد گرفتارکرلئے

منگل 21 ستمبر 2021 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کوہاٹ پولیس نے قتل و اقدام قتل ‘ڈکیتی اور دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاریوںسمیت 497مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ رواں ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے نتیجے میں بھاری تعدادمیں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالدکے احکامات کی روشنی میںسماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزمیں مزید تیزی لائی گئی ہے اور کوہاٹ کے چاروں سرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ، چھاپوں اور کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس نے رواں ہفتے شہرو مضافاتی علاقوں اور دور افتادہ دیہاتوں میں آپریشنل کاروائیوں کے دوران قتل و اقدام قتل ،ڈکیتی ،رہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب15مجرمان اشتہاریوں اور انکی7سہولت کاروں سمیت 497مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ کریک ڈائون کے دوران 4کلاشنکوف،1کلاکوف،2ریپیٹر،6بندوق،42پستول،مختلف بور کی2200 کارتوس اور 50چارجرزبھی برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف مقامات پرمنشیات فروشوں سے مجموعی طورپر200گرام آئس، 15کلو گرام چرس اور 3بوتل شراب برآمد کرکی8منشیات فروشوں کو پکڑ کر جیل بھیج دیا گیا۔اسی طرح پولیس نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 10افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مختلف قسم کے 15عدد ہتھیار اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے اور انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کردیا ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں