کوہاٹ، گھریلو تنازع پر دوافغان مہاجرین خاندانوں کے مابین خونریزتصادم ،باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں گھریلو تنازع پر دوافغان مہاجرین خاندانوں کے مابین خونریزتصادم کے نتیجے میںباپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں دو افغان مہاجرین خاندانوں کے مابین گھریلو تناز ع پر لڑائی ہوئی جو بڑھ کر فائرنگ تک جاپہنچی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرعزیز الدین ولد شہاب الدین نے طیش میں آکر مخالف فریق باپ بیٹے پر فائرنگ کردی جس کی زد میںآکر د ونوں شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا جہاں اشرف زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ مقتول کا جواں سال بیٹا مدیر زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج بتایاجاتا ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں