حکومت کرم میں مسائل ،تنازعات کے دیرپا اورپرامن حل کے لئے سنجیدگی سے اقدمات اٴْٹھا رہی ہے،کمشنر کوہاٹ ڈویژن

قبائلی عوام علاقے میں امن، استحکام ، خوشحالی کیلئے حسب سابق حکومتی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں،صفوں میں اتفاق، اتحاد، ملی یکجہتی، اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں، سیدمحمدعلی شاہ

بدھ 15 مارچ 2023 20:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سیدمحمدعلی شاہ کہا ہے کہ حکومت قبائلی عوام کو درپیش تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورحکومت قبائلی ضلع کرم میں مسائل اور تنازعات کے دیرپا اورپرامن حل کے لئے سنجیدگی سے اقدمات اٴْٹھا رہی ہے۔ گزشتہ روزقبائلی ضلع کرم کے دورہ کے موقع پر گورنر کاٹیج پارہ چنار میں ضلع بھر کے ممتاز قبائلی عمائدین کے ایک بہت بڑے نمائندہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اٴْنہوں نے قبائلی عوام پر زوردے کرکہا کہ وہ علاقے میں امن، استحکام، اور خوشحالی کے لئے حسب سابق حکومتی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریںکیونکہ علاقے میں امن کی بحالی کے لئے عوام‘ قبائلی رہنماؤں‘سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ اورپولیس کا کردار سورج کی روشنی کی طرح عیاں ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے تلقین کی کہ ضلع کرم کی عوام اپنے صفوں میں اتفاق، اتحاد، ملی یکجہتی، اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں۔ سیدمحمدعلی شاہ نے مزید کہا کہ اٴْنہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت نے اس علاقے میں بنیادی طور پر ترقیاتی کام کئے ہیں۔کمشنر کا کہناتھا کہ علاقہ کے لوگ انتہائی تعلیم یافتہ اور مہمان نواز ہیں۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف الاالسلام شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران اور ضلعی انتظامیہ کے دیگرافسر بھی موجود تھے۔

کمشنر کوہاٹ نے بعد ازاں ضلعی ہیڈکوارٹرپارہ چنار میں کچہری،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پاراچنار پریس کلب اورمختلف نتظامی دفاتر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ نے سرکاری ملازمین اور افسروں سے کہا کہ وہ دل جمی کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور دفاتر میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آکراٴْن کے مسائل اور مشکلات موقع پر حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھایا کریں۔

اٴْنہوں نے دفاتر کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اٴْنہوں نے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں صفائی کے لئے جامعہ پلان مرتب کریں کیونکہ صفائی کے حوالے سے میونسپل ایڈمنسٹریشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پاراچنار پریس کلب کے دورہ کے موقع پرصحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ صحافت بہت بڑی ذمہ داری ہے اور تنقید برائے مثبت تعمیر، ضروری مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ محکمہ جات کیساتھ آپس میں بہترین ربط کے ذریعے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

کمشنر کوہاٹ نے رمضان المبارک میں سستا بازار کے انعقاد کے لئے جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں دن رات ایک کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔کمشنر سید محمد علی شاہ نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں چیڑھ کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا کرنے کے دوران کیا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ جناب سید محمد علی شاہ نے سپورٹس کمپلیکس پارہ چنار میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام(ایس آر ایس پی) کے تعاون سے تعمیر کئے گئے جمنیزیم ہال کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کئے۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید محمد علی شاہ نے آرمی پبلک سکول پاراچنار میں 73 بریگیڈ کی جانب سے منعقدہ جشن بہاراں فیسٹول میں شرکت بھی کی ۔ اس موقع پر کمانڈر 73 بریگیڈ برگیڈئیر شہزاد عظیم، ڈپٹی کمشنر سید سیف الالسلام شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران اورکمانڈنٹ کرم ملیشیاء تیمور سلطان بھی موجود تھے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں