بنوں،رواں سال 2023کی پہلی سہ ماہی کے دوران تین سالہ بچے میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

جمعہ 17 مارچ 2023 22:41

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوںمیں رواں سال 2023کی پہلی سہ ماہی کے دوران پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا جو ایک تین سالہ بچہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے قومی ادارہ صحت کے حوالے سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیو کا نیا کیس صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے جہاں پولیو سے ایک تین سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

یہ ملک بھر میں پولیو کا پہلا کیس ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملک میں پچھلے سال 2022 کے دوران کل 20 پولیو کیس سامنے آئے تھے جو سب کے سب خیبرپختونخواسے تھے جن میں ضلع بنوں سے ملحقہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 17 جبکہ لکی مروت میں 2اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس شامل تھا۔ سال 2021 کے دوران صوبہ بلوچستان سے صرف ایک کیس سامنے آیا تھا اور امکان ظاہرکیا گیا تھا کہ ملک بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہونے کے قریب ہے تاہم اگلے سال 2022 میں 20 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اسی طرح سال 2020 میں ملک بھر سے 84 اور سال 2019 میں پولیو سے سب سے زیادہ 147بچے متاثر ہوئے تھے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں