جالکوٹ پولیس نے 15 سال سے روپوش قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری جمعہ میر کو گرفتار کر لیا

بدھ 16 فروری 2022 15:04

کوہستان اپر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2022ء) :ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان کی وژن کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ اپر کوہستان تھانہ جالکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15 سال سے روپوش قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری جمعہ میر سکنہ جلکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ جلکوٹ نور نبی شاہ بخاری اور دیگر پولیس جوانوں نے چھاپہ زنی کے دوران کی۔

مجرم اشتہاری جمعہ میر کے خلاف تھانہ جلکوٹ،تھانہ نواں شہر ایبٹ آباد میں  دو مقدمات درج تھے۔ مجرم اشتہاری کو گرفتاری کے بعد تھانہ جلکوٹ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ جلکوٹ اور دیگر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں