بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر ذاکر حسین جدون نے کہا ہے کہ بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے دسویں دن کے اختتا م پر ریویواجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر داسو، اسسٹنٹ کمشنر سیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان، ڈی ایس پی سرکل داسو، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، ضلعی مانیٹرز، دیگر متعلقہ ضلعی محکمہ جات کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں خسرہ و روبیلا مہم کے دسویں دن کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کیں کہ بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خسرہ کے خلاف موثر مہم چلائی جائے گی اور بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک پورے ضلع میں چلائی جائے گی۔ جس میں 9 مہینوں سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں