بلدیاتی انتخابات، اپر کوہستان میں اسلحہ نمائش پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ

منگل 29 مارچ 2022 15:58

اپر کوہستان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے سلسلہ میں  اسلحہ نمائش پر پابندی کے لیے  دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کشنر نے عوام سے  اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی پاسداری یقینی بنائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات پرامن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں