کو ہلو ،خودکشی کر نے کی کوشش ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:05

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) کو ہلو میں خودکشی کر نے کی کوشش میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق کو ہلو کے علا قے ہوسٹری میں گزشتہ شام صاحب خان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پستول سے فائر کرکے خود کو مارنے کی کوشش کی تاہم وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے ملتان منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں