ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے، میر نصیب اللہ مری

فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناکام ہوچکا ،عوام موجودہ حکومت کے عوام دوست فیصلوں سے مطمئن ہیں، وزیر صحت بلوچستان

پیر 28 اکتوبر 2019 21:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مر ی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے پاکستانی عوام پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ عوام دوست حکومت فیصلوں سے مطمئن ہیں، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوہلو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ شعبہ صحت ،تعلیم،سڑکوں کی تعمیر اور پینے کا صاف پانی ان کی اولین ترجیح میں شامل ہیں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچا کر دم لیں گے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی کئی مہینوں سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف فوری کارروائی شروع کی گئی ہے جو باہر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں مریضوں کو 24گھنٹے سہولیات فراہم ہیں جبکہ سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کیا ہے جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں عملے کی غیر حاضریوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں