شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی بارہویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی

ہفتہ 10 جولائی 2021 22:39

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی بارہویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مقتدی حسین نے شہید کے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ماوند سلطان ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر شفیق زرکون ،تحصیلدار وڈیرہ شاہنواز مری ،قبائلی و سیاسی رہنماں میر نثار احمد مری،میر بہار خان مری ،ملک محمد ہاشم زرکون,یوتھ فورم کے صدر مصری خان مری سمیت علاقے کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھے تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری نے دس جولائی 2009 کو باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر قوم وملک کی خاطر اپنی جان قربان کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہوکر لازوال قربانیاں دی ہیں جس کے باعث ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار ہے شرکا نے کہا کہ شہید جہانگیر مری کی شہادت نے نوجوانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کے باعث کوہلو میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،شہید جہانگیر مری کے بھائی علی مرتضی مری نے کہا کہ جہانگیر مری کی شہادت پر فخر ہے حکومت کی جانب سے جرات اور بہادری پر شہید جہانگیر مری کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں