کوہلو،کوہ جاندران میں اچانک آگ بھڑکنے سے قیمتی درخت، نایاپ پودے جل کر خاکستر

جمعرات 21 مارچ 2024 20:06

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) کوہلوکے علاقے کوہ جاندران میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس سے درجنوں قیمتی درخت اور نایاب پودے جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کوہ جاندران اور ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر سے آگ بھڑک اٹھ گئی ہے جس سے درجنوں قیمتی درخت اور نایاب پودے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں مگر تاحال علاقے میں محکمہ جنگلات کی ٹیمیں نہ تو پہنچ سکی ہیں اور نہ ہی آگ کی وجوہات سامنے آئیں ہیں آخری اطلاعات آنے تک لیویز کے قریبی چیک پوسٹ کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں تاہم آگ پیر چوٹی ،گاڑداوغ اور ملحقہ علاقوں تک پھیلنے کی اطلاعات ہیں جس بڑے پیمانے پر قدراتی جنگلات جل کر ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں