پولیس اور حساس ادارں کا کوٹ ادومیں سرچ آپریشن ،ْ آٹھ مشتبہ افراد گرفتار ،ْ اسلحہ برآمد

جمعرات 20 اپریل 2017 14:25

پولیس اور حساس ادارں کا کوٹ ادومیں سرچ آپریشن ،ْ آٹھ مشتبہ افراد گرفتار ،ْ اسلحہ برآمد
کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) پولیس اور حساس ادارں نے کوٹ ادومیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے تھانہ سرور شہیدکی حدود میں حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی جبکہ کرائے کے مکان میںرہائش اختیار کرنے والوں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ۔ پولیس نے شناخت ظا ہر نہ ہونے کی بنا پر موقع سے 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں