وضاحتوں کے باوجود 15ویں ترمیم سے متعلق عوامی تشویش دور نہیں ہوئی‘چوہدری محمد رفیق نیئر

اتوار 7 اگست 2022 14:45

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور کشمیر و کونسل قمر زمان کائرہ کے دورہ مظفرآباد کے دوران ان کی وضاحتوں کے باوجود 15ویں ترمیم سے متعلق عوامی تشویش دور نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان داغ کر لوگوں کی دل آزاری کی ہے جس پر انہیں معذرت کرنی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ کوٹلی کے دوران کہا تھا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل ہو گا اومسئلہ کشمیر کا حل ہی برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا انھوں نے کہاکہ مجوزہ 15ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف اکبر اپنا موقف واضع کریں 5 اگست 2019 کے مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد کی صورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ آزاد جموں کشمیر کی سیاسی قیادت اور حریت مل کر ایک دوٹوک موقف اختیار کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندوں کو آباد کر کے کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنے بیان میں یہ بات واضع کر چکے ہیں کہ کشمیر ناقبل تقسیم خطہ ہے اس کا فیصلہ استصواب رائے کا حق ملنے پر کشمیری کریں گئے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام اپنے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز پاکستان ہے 13ویں ترمیم کے ذریعے جو حقوق ہم نے حاصل کیے ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہی معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور بیس کیمپ کا جو کردار ہے وہ نبھائیں گے۔

13 ویں ترمیم میں حاصل اختیارات بدستور موجود رہیں گے ان پر کمپرومائز نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ریاست سب سے پہلے ہے اور اس میں بسنے والی عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں