پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں 5یونیورسٹیز کا قیام عمل لایا ، محمد مطلوب انقلابی

پا کستان حکومت کی آزادکشمیر میں مداخلت کے حق میں نہیں ، آزادکشمیر میں احتساب آزادکشمیر کے آئین کے تحت ہی ہونا چاہیے، سابق وزیر تعلیم کالجز

بدھ 5 دسمبر 2018 17:07

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) مرکزی نائب صدرپیپلز پارٹی آزادکشمیر سابق وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ ہمارے اور موجودہ دور کا تقابلی جائزہ لیں اور فیصلہ کریں کی عوام کی نمائندگی کس نے کی ہے پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں 5یونیورسٹیز کا قیام عمل لایا نئے تعلیمی ادارے بنائے آسامیاں تخلیق کیں لیکن ن لیگ کی حکومت نے تعلیمی پیکج کو ختم کیا جس کیلئے ہم عدالت گئے اور تعلیمی پیکج آسامیوں سمیت بحال کرایا لیکن حکومت کی بد نیتی کی وجہ سے آسامیاں ختم کرکے کچھ ادارے بحال کیے گئے حلقہ کھوئی رٹہ میں بھی تعلیمی ادارے پسند ناپسند کی وجہ سے بحال کیے گئے آسامیاں دوسری جگہوں پر شفٹ ہو گئیں یہ حلقہ کی نمائندگی کے دعویدارکی نا اہلی ہے ہم پاکستان حکومت کی آزادکشمیر میں مداخلت کے حق میں نہیں اور آزادکشمیر میں احتساب آزادکشمیر کے آئین کے تحت ہی ہونا چاہیے آزادکشمیر میں احتساب بیورو کا ادارہ موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی چوہدری محمد اکبر کی جانب سے دئیے گئے پر تکلف عشائیے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم ،محکوم طبقہ کی بات کی اور غریبوں کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ہم نے بنیادی سہولیات ،سڑکیں ،تعلیم اور صحت پر توجہ دی ہمارے دور میں 120کلومیٹر پختہ سڑکیں بنی ہیں آزادکشمیر بھر میں سب سے زیادہ نئے تعلیمی ادارے بنائے جبکہ ایک عرصہ سے RHCبنے ہوئے ہسپتال کو ہم نے آسامیوں سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال بنایا اس کیلئے دوائیوں کا کوٹہ مختص کیا لیکن موجودہ حکومت اور حکومتی نمائندہ کی نا اہلی سے عوام اس سے آج تک مستفید نہیں ہوسکے محمد مطلوب انقلابی نے کہاکہ ہم نے لائن آف کنٹرول کے انتہائی نزدیک دیہات کیلئے دس کلو میٹر پختہ سڑکیں دیں اور کئی سڑکوں پر موجودہ حکومت نے کام انتہائی سست کردیا ہے حالانکہ فنڈز ڈبل ہو گئے ہیں ہمارے دور میں گیارہ ارب کا ترقیاتی بجٹ تھا اور آج بائیس ارب میں ان لوگوں نے کوئی کام نہیں کیا ہم نے محدود وسائل میں سڑکوں ،پلوں ،تعلیمی اداروں ،یونیورسٹیز کے جال بچھا ئے میڈیکل کالجز بنائے پیپلز پارٹی کے ساتھ مظلوم و محکوم طبقہ نے وہ سلوک نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا لیکن ہماری جدوجہد ہمیشہ غریبوں کیلئے جاری رہے گی پسے ہوئے طبقہ کی ہمیشہ ہم نے نمائندگی کی اب پسے ہوئے طبقات اُٹھ کھڑے ہوں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اس موقع پر سابق ضلعی صدر عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،سابق مشیر حکومت چوہدری محفوظ چیچی ،عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ ،مرزا توصیف اللہ جرال ،حاجی محمد صادق ،چوہدری رشید جوشی ،چوہدری بابر ،چوہدری محمد سجاد،عاطف گوہر ،جابر شاد ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد ایوب ،حاجی ریاض چوہدری ،زبیر قیوم ایڈووکیٹ اور دیگر بھی شریک تھے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں