وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا

منگل 14 جولائی 2020 16:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا۔اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان کی زیرصدارت دعائیہ تقریب منعقدہوئی۔دعائیہ تقریب میںڈی ایس پی ندیم عارف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،کنوینئرجموںکشمیرپیرپنجال پیس فائونڈیشن محموداخترقریشی،افسرمال راجہ محمدایازخان،صدرتنظیم غیرجریدہ سردارمحمدنازک خان،مرکزی چیئرمین ریونیوایمپلائزآزادکشمیرمحمدخالق،انسپکٹرسردارمحمدافتخارخان،باووحبیب ضلعی جنرل سیکرٹری ریونیوایمپلائز،سب انسپکٹرمحمدآصف کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،کنوینئرجموںکشمیرپیرپنجال پیس فائونڈیشن محموداخترقریشی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان ودیگرمقررین نے کہاکہ 13جولائی یوم شہداء کشمیر ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی مشعل کو اپنے خون سے روشن کیئے رکھاڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف جو تحریک 13جولائی 1931ء کو 22کشمیریوں کو یکے بعد دیگرے شہید کرنے پر شروع ہوئی اورکشمیریوںنے اپنے خون سے بھارت کی مذموم سازشوںکاخاک میںملاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی معنوںمیںبنیادرکھی۔

مقررین نے کہاکہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمائت جاری رکھ کرکشمیریوںکی آزادی کی تحریک کومزیدجلابخشی ہے ایک مضبوط اورمستحکم پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے مقررین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرعملاً جنگ شروع کررکھی ہے اورمسلسل کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے آئے روزبھارت نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں،خواتین کوشہیدکیاجارہاہے اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی نہیںآئی۔

مقررین نے کہاکہ بھارت کروناوائرس کی آڑمیںنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے آئے روزبھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیرکے نہتے اورمعصوم شہریوںپرظلم وستم کررہاہے مقررین نے کہاکہ بھارت جانتاہے کہ وہ کشمیریوںکے دلوںسے آزادی کاجذبہ اورپاکستان کی محبت کونہیںنکال سکتااسی لیے وہ طاقت کے زورپرمعصوم کشمیریوںکوشہیدکررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ وہ جتنامرضی ظلم وستم کرلے کشمیری بزدل نہیںوہ بھارت سے ڈرنے والے نہیںآزادی کی خاطرکشمیری اپنے لہوکاآخری قطرہ تک بہادیںگے بھارت یادرکھے کہ اسے ہرکشمیری کے ایک ایک قطرے خون کاحساب دیناپڑے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوردنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی نعمت سے محروم نہیںرکھ سکتی عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے اندرنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرجدیدترین ہتھیاروںسے کئے جانے والے ظلم وستم کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کابنیادی حق آزادی دلوائے۔

تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی، شہداء جموں کشمیر اورکروناوائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں