ڈپٹی کمشنرقصور کی کسان اتحاد رہنماوں سے ملاقات ، گندم خریداری کے حوالے سے احتجاج موخر کر دیا

اتوار 28 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور نے کسان اتحاد راہنماوں سے فوری ملاقات کی۔ طویل مذاکرات کے بعد کسان اتحاد عہدیداران نے گندم خریداری کے حوالے سے احتجاج موخر کر دیا۔ انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ضلعی انتظامیہ اور کسان راہنمائوں کے درمیان گندم خریداری کے حوالے سے پالیسی میں بہتری لانے کی لیے حکام بالا کو کسانوں کے تحفظات پیش کرنے پر اتفاق طے پایا۔

(جاری ہے)

قصور انتظامیہ سے مذاکرات میں نائب صدر پنجاب کسان اتحاد چوہدری اصغر علی ٹولو، صدر ضلع قصور سردار اورنگزیب، مرکزی ترجمان سردار سعید جعفر ڈوگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی قصور رانا موسی طاہر نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈی سی قصور نے کسان راہنماوں سے اووربلنگ اور درپیش دیگر مسائل و امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں