ملک بھر کے چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے ‘ آ ل پاکستان انجمن تاجران

حکومت اپنی ضد سے پیچھے نہ ہٹی تو وسیع مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں تاجر اپنے حقوق اور جائز مطالبات منوانے کیلئے متحد ہیں ،ملک بھر کے تمام چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے 29اور 30اکتوبر کی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف مارکیٹوں کے دوروں اور اپنے دفتر میںمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔

اس موقع پر محبوب سرکی، میاں طارق فیروز ،نعیم بادشاہ، شہزاد بھٹی،ظہیر اے بابرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر کسی کے آلہ کا رنہیں بلکہ اپنی بڑھتی ہوئی مشکلات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی تمام تاجر تنظیمیں او رایسوسی ایشنز نے 29اور30اکتوبرکی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ملک بھر کے تمام چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ تاجروں سے نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں اور مسائل کو حل کیا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک بھرکے تاجر پر امن طور پر دو روز تک اپنا کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔تاجروںکی ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا لیکن ہمارے پاس اب اس کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں بچا ۔ اگر حکومت اپنی ضد سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہ ہوئی تو وسیع مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں