روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من ریکارڈ اضافہ

پیر 27 ستمبر 2021 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) عالمی سطح پر روئی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امریکہ میں روئی کی قیمتیں 2 دن میں 6 سینٹ فی پائونڈ بڑھیں۔امریکہ میں روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح 98 سینٹ فی پائونڈ تک پہنچ گئی۔پاکستان، چین اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں 2 دن میں روئی کی قیمت 700 روپے فی من اضافے سے 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں