برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

مختلف مقامات پر سرکاری نرخ کی بجائی770سی800روپے کلو تک فروخت

منگل 16 اپریل 2024 13:09

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت31روپے اضافے سی697روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سی481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے ۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث مختلف مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت 770سی800روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں